آیت اللہ خامنہ ای نے شہید سید رضی کی نماز جنازہ پڑھائي
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح شہید والا مقام سید رضی موسوی کے پیکر اطہر پر سورۂ فاتحہ کی تلاوت کی اور شہی کی نماز جنازہ پڑھائي۔
انھوں نے شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور شہید رضی موسوی کے انتھک جہاد کی قدردانی کرتے ہوئے خداوند عالم سے دعا کی کہ ان کے درجات بلند فرمائے اور انھیں اپنے اوصیاء اور اولیاء کے ساتھ محشور کرے۔