رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بزرگ عالم دین مرحوم آيت اللہ الحاج شیخ محمد امامی کاشانی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے محترم اہل خانہ، پسماندگان، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

یہ متقی و خدمتگزار عالم دین، طویل عرصے تک، چاہے انقلاب سے پہلے جدوجہد کرنے والے علمائے دین کے ساتھ یا انقلاب کے بعد نگہبان کونسل، ماہرین اسمبلی، تہران کی امامت جمعہ، اسلامی تبلیغات و ہدایات کے ادارے، شہید مطہری مدرسے جیسے حساس منصبوں پر ملک اور اسلامی جمہوری نظام کی خدمت میں مصروف رہے ہیں اور امید ہے کہ ان کی یہ ساری نیکیاں، مقبول بارگاہ پروردگار قرار پائیں گی۔ خداوند عالم اپنی رحمت و مغفرت، مرحوم کے شامل حال فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

3 مارچ 2024