"تم جس قدر استطاعت رکھتے ہو ان (کفار) کے لئے قوت و طاقت اور بندھے ہوئے گھوڑے تیار رکھو تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو اور ان کھلے دشمنوں کے علاوہ دوسرے لوگوں (منافقوں) کو خوفزدہ کر سکو۔" (سورۂ انفال، آيت 60) 'اِعداد' یعنی اپنی استطاعت کے مطابق آمادگي و تیاری رکھنا، یعنی کسی بھی حد پر اکتفا نہ کیجیے، جس قدر بھی امکان میں ہے یہ آمادگی و تیاری ان تمام شعبوں میں کہ جن پر خود آیت میں زور دیا گیا ہے، بڑھاتے رہیے۔
امام خامنہ ای
13 اکتوبر 2019