انھوں نے سابق صدر شہید رئیسی کی دور اندیش پالیسیوں کو جاری رکھنے کے لیے باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کی شناخت اور مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کے حصول کے عمل کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ڈاکٹر مخبر کو سونپی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا حکم نامہ حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب ڈاکٹر محمد مخبر!

انتظامی اور معاشی شعبوں میں بالخصوص شہید رئیسی کی حکومت میں آپ کی وابستگی اور موثر خدمات اور مختلف منصوبوں پر عمل درآمد میں پرجوش اور جدوجہد کرنے والے نوجوانوں کی خدمات کے حصول میں آپ کی درست اور دور اندیش پالیسیوں کے پیش نظر میں آپ کو رہبر انقلاب کا مشیر مقرر کرتا ہوں۔

توقع ہے کہ مذکورہ پالیسی کے تسلسل میں آپ معقول منصوبہ بندی کے ساتھ نوجوان افرادی قوت کی شناخت اور ان سے تعاون کی کوشش جاری رکھیں گے اور انھیں حکومت اور دیگر اداروں کی مدد کے لیے استعمال کریں گے۔

اللہ تعالیٰ سے آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

سید علی خامنہ ای

23 ستمبر 2024