رہبر انقلاب کے نمائندے طبس شہر کے کانکنوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کے اظہار اور ان کے حالات سے آگاہی کے لیے طبس پہنچے
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای کی نمائندگي میں حجۃ الاسلام و المسلمین مروی طبس شہر کی ایک کان میں رونما ہونے والے سانحے کے تازہ حالات کی اطلاع حاصل کرنے اور اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کے اظہار اور دلجوئي کے لیے طبس پہنچے ہیں۔
اس سفر میں رہبر انقلاب کے نمائندے کے پروگراموں میں، واقعے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے مقامی عہدیداروں سے ملاقات اور اسی طرح جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات، ان کی دلجوئي اور ان تک رہبر انقلاب کا سلام پہنچانا شامل ہے۔