اگر آپ نے مجاہدت کی تو اللہ کی طاقت آپ کی پشت پناہ بن جائے گی، وہ لشکر جس کا کوئي پشتپناہ نہ ہو، کچھ نہیں کرسکتا، جس لشکر کی پشت پناہی ہوتی ہے، وہ ہر کام کرسکتا ہے۔ اب اگر وہ لشکر کہ جس کی پشتپناہ اللہ کی طاقت ہو تو کیا وہ شکست کھا سکتا ہے؟ خدا کی طاقت ان ہی کی پشتپناہ بنتی ہے جو میدان میں اتر پڑتے ہیں، قدم بڑھاتے ہیں۔ کوشش کرتے ہیں خود کو ہر کام کے لئے تیار کر لیں، یہ لوگ الہی قوت پر بھروسہ کرتے ہیں۔ "یہ اس لیے ہے کہ اللہ، اہلِ ایمان کا سرپرست ہے اور جو کافر ہیں ان کا کوئی سرپرست اور کارساز نہیں ہے۔" (سورۂ محمد آیت 11) یہ قرآن کی آیت ہے۔ خدا تمھارا مولا و سر پرست ہے، تمھارا مولا وہ ہے جس کے اختیار میں تمام عالم وجود ہے۔
امام خامنہ ای
23 مئی 2016