امت اسلامیہ کے درد و رنج کے اسباب بہت ہیں۔ جب ہم تفرقے کا شکار ہوں، جب ایک دوسرے کے ہمدرد و نہ ہوں جب ہم حتیٰ ایک دوسرے کے بدخواہ بن گئے ہوں تو پھر اس کا نتیجہ یہی ہے۔ قرآن فرماتا ہے: "اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ کمزور پڑ جاؤگے اور تمھاری ہوا اکھڑ جائے گی۔" (سورۂ انفال، آيت 46) جب تم اختلاف کا شکار ہوئے تو فطری طور پر خاک میں مل جاؤگے، ذلیل ہو جاؤگے، اپنے اوپر غیروں کے تسلط کی راہ ہموار کر دوگے۔ تفرقے اور اختلاف کا نتیجہ یہی ہے۔
امام خامنہ ای
14 اکتوبر 2022