اس بات کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے کہ ان نعمتوں کو کس طرح استعمال کریں؟ آپ کی جسمانی نعمت، آنکھ کی نعمت، کان کی نعت، زبان کی نعمت، ہاتھ کی نعمت، پاؤں کی نعمت یہ سب اللہ کی نعمتیں ہیں، وہ نعمتیں ہیں کہ انسان جن کی قدر و قیمت کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔ اگر نعمتوں سے صحیح فائدہ نہ اٹھائیں اور انھیں یوں ہی چھوڑ دیں یا غلط راہ میں استعمال کریں اور انھیں الہی معصیت کی راہ میں استعمال کریں تو یہ کفران نعمت ہے۔ خداوند عالم ہمیں اور آپ کو نعمتوں سے نوازتا ہے (لیکن) ہم ان نعمتوں کو گناہ اور خدا کی معصیت کے لیے ایک سیڑھی کی طرح یا ایک گزرگاہ کی طرح استعمال کریں! یہ الہی نعمت کے کفران کی بدترین صورت ہے۔
امام خامنہ ای
30 اپریل 2017