باطل گروہوں کا ہدف "ایام اللہ" پر پردہ ڈالنا یا اس طرح کے واقعات کے رنگ کو پھیکا بنا دینا ہے۔ یہ قرآن مجید کے نقطۂ نگاہ کے بالکل خلاف ہے۔ قرآن نے اس طرح کے ایام کی یاد اور ذکر کو باقی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ "وَاذکُر فِی الکِتابِ مَریَمَ... وَاذکُر فِی الکِتابِ اِبراھیم ... وَاذکُر فِی الکِتابِ موسی ... وَ اذکُر عَبدَنا اَیّوب ... شاید دس سے زیادہ مقامات پر قرآن میں اس طرح آیا ہے: وَاذکُر، وَاذکُر (یاد کیجیے، یاد کیجیے) یہی قرآن کی منطق ہے۔
امام خامنہ ای
9 جنوری 2023