اللہ کی رحیمی رحمت کیا ہے؟ لفظ "رحیم" سے جو رحمت کی قسم سمجھ میں آتی ہے، وہ ایک الگ قسم کی رحمت ہے، ایک خاص رحمت ہے، ایسی رحمت ہے جو موجوادت کی ایک خاص قسم سے مختص ہے اور وہ موجودات، مومنین اور اللہ کے نیک بندے ہیں۔ جب ہم کہتے ہیں "الرحیم" یعنی رحیم کی صفت سے اللہ کی حمد کرتے ہیں تو در حقیقت ہم پروردگار عالم کی رحمت کی ایک خاص قسم کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو مومنین سے مختص ہے۔ وہ کیا ہے؟ وہ خاص ہدایت، مغفرت، اعمال کی نیک جزا اور مومنین کے لیے مخصوص رضا و رضوان سے عبارت ہے۔ اگرچہ اس رحمت کا دائرہ محدود ہے اور کچھ ہی لوگوں سے مختص ہے لیکن یہ دائمی ہے، دنیا تک محدود نہیں ہے، جاری رہتی ہے، اس دنیا سے لے کر برزخ تک اور برزخ سے لے کر قیامت اور بہشت تک۔

امام خامنہ ای

13 مارچ 1991