اَلحَمدُ لِلہ رَبِّ العْالَمين میں لفظ "رَبّ العْالَمين" اَلحَمدُ لِلہ کے لیے استدلال کا درجہ رکھتا ہے۔ کیوں ساری تعریفیں اللہ سے مخصوص ہیں؟ کیونکہ وہ "رَبّ العْالَمين" ہے۔ رب کے معنی مدبّر اور انتظام چلانے والے کے ہیں۔ کسی چیز کا رب یعنی وہ شخص جس کے ہاتھ میں اس چیز کی تدبیر ہو، وہ اس چیز کا انتظام چلانے والا ہو۔ اسی طرح رب کے معنی پالنے والے، رشد عطا کرنے والے اور مالک وغیرہ کے بھی ہیں۔

امام خامنہ ای

13 مارچ 1991