ایک مسلمان کی سوچ کا لب لباب یہ ہے: تمام اچھائيوں کو خدا کی طرف سے ماننا، ہر چیز کو خدا کا ماننا، اپنے آپ کو بھی خدا کا ماننا، تمام تعریفوں، ستائشوں اور مدح و ثنا کو بھی خدا سے مختص ماننا اور ہر چیز کو خدا کی کسوٹی پر تولنا۔ یہی، اسلامی سوچ اور اسلامی عقیدے کا بنیادی اصول اور قاعدہ ہے۔ یہی چیز ایک انسان کو فداکار بناتی ہے، یہی سوچ ایک انسان کو اپنی ذات کی قید سے رہا کرتی ہے، انفرادیت کے محدود زنداں سے آزاد کرتی ہے، مادی اور مادّہ پرستی کی زنجیروں سے نجات دلاتی ہے، اس کی وابستگی کو، مادّہ پرستی میں مبتلا انسانوں کی وابستگیوں سے دور لے جاتی ہے، کیونکہ وہ خدا سے متعلق ہے۔ یہی، اَلحَمدُ لِلّہِ رَبّ العّْالَمين کا مفہوم ہے۔ تمام اسلامی افکار، جذبات، اہداف اور مقاصد کی بنیاد یہی ہے۔
امام خامنہ ای
13 مارچ 1991