ہم تیری ہی عبات کرتے ہیں، یہ "ہم" کون لوگ ہیں؟ ایک تو میں ہوں۔ میرے علاوہ، سماج کے دوسرے افراد ہیں۔ "ہم" صرف دنیا کے یکتا پرست نہیں بلکہ تمام انسان ہیں کیونکہ غیر موحّد بھی اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہم نے کہا، ان کی فطرت اللہ کی عبادت کرنے والی ہے، وہ اندر سے خدا کے عابد ہیں چاہے ان کا ذہن اس بات کی طرف متوجہ نہ ہو۔ دائرہ اس سے بھی زیادہ بڑھایا جا سکتا ہے اور کون و مکان کی ہر چیز کو اس میں شامل کیا جا سکتا ہے یعنی میں اور دنیا کی ہر شئے تیری عبادت کرتے ہیں، کائنات کا ذرہ ذرہ، پروردگار کی عبادت کر رہا ہے۔ اگر انسان اس چیز کو محسوس کر لے تو وہ عبودیت کے اعلیٰ مقام تک پہنچ جائے گا۔
امام خامنہ ای
24 اپریل 1991