اللہ سے مدد چاہنے کا اصل مطلب یہ ہے کہ میں ناقص اور قصوروار انسان، اگر اپنی تمام تر توانائيوں کو بھی تیری عبادت و عبدیت کی راہ میں یکجا کر دوں، تب بھی میں نے تیری عبادت و عبدیت کا حق ادا نہیں کیا ہے، تجھے میری اضافی مدد کرنی چاہیے تاکہ میں یہ حق ادا کر سکوں۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ائمہ علیہم السلام جیسے بزرگان دین کہتے ہیں کہ اے خدا ہم تیری عبادت کا حق ادا نہیں کر سکے۔ حضرت علی علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین جیسی شخصیات کما حقہ خدا کی عبادت نہ کر پانے کی بات کرتی ہیں جبکہ یہ شخصیات اللہ کی عبادت میں جو کام کرتی تھیں، ہم اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔
امام خامنہ ای
24 اپریل 1991