تمام طاقتیں اس کے قبضۂ قدرت میں ہیں۔ جہاں خدا ارادہ کر لیتا ہے وہاں دنیا کی سب سے مضبوط طاقتیں بھی اپنے کام انجام نہیں دے پاتیں۔ امریکا، ایران میں گھسنا چاہتا ہے، طبس میں اس پر مصیبت آ جاتی ہے حالانکہ اس کے پاس ظاہری طاقت تھی۔ اس وقت بھی سامراجی طاقتیں، بڑے صیہونی اور سرمایہ دار، ایک اسلامی حکومت سے بری طرح خوفزدہ ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں کہ اسے ختم کر دیں لیکن وہ ایسا نہیں کر پائے ہیں جبکہ ظاہری طور پر ان کے پاس سب کچھ ہے۔ جب خداوند عالم ارادہ کرتا کہ ان کی طاقت، اثر نہ کر پائے تو وہ اثر نہیں کرتی۔ کبھی مشیت الہی یہ ہوتی ہے کہ وہ طاقت اثر کرے، تو اثر کرتی ہے۔ مومن اور یکتا پرست انسان، طاقت کو صرف اور صرف اللہ سے مخصوص سمجھتا ہے۔
امام خامنہ ای
24 اپریل 1991