خداوند عالم فرماتا ہے: ان سے کہا گیا تھا راہ خدا میں خرچ کریں لیکن انھوں نے وعدے پر عمل نہیں کیا، لہذا نفاق نے ان کے دل پر قبضہ کرلیا؛ تو (اس روش کا نتیجہ یہ نکلا کہ) خدا نے ان کی وعدہ خلافی کرنے اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے یوم لقا (قیامت) تک ان کے دلوں میں نفاق قائم کر دیا۔ سورۂ توبہ، آيت 77) یعنی جب انسان اپنے خدا سے کیے ہوئے عہد کو پورا نہیں کرتا اور خلاف ورزی سے کام لیتا ہے تو نفاق اس کے قلب پر حاوی ہوجاتا ہے۔ اگر ہم بے توجہی سے کام لیتے اور خود کو خواہشات اور ہوا و ہوس کے حوالے کر دیتے ہیں تو ایمان مغلوب ہوجاتا اور عقل ہار جاتی ہے۔

امام خامنہ ای

9 اکتوبر 2005