خداوند کریم نے فرمایا ہے: اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمھاری مدد کرے گا اور تمھیں ثابت قدم رکھےگا۔ (سورۂ محمد، آیت 7) کیا اس سے زیادہ واضح انداز میں کہا جاسکتا ہے؟ اگر تم خدا کی راہ میں قدم اٹھاؤگے، خدا کے دین کی نصرت کروگے تو خدا بھی تمھاری نصرت و مدد کرے گا۔ یہ الہی سنت ہے، یہ ناقابل تبدیل ہے۔ اگر تم نے دین خدا کو نئی حیات عطا کرنے کی راہ میں قدم بڑھایا تو خدا بھی تمھاری نصرت و مدد کرے گا، یہ بات قرآن نے کہی ہے، اس قدر واضح اور صاف صاف اللہ کا وعدہ ہے۔ ہم نے بھی عملی طور پر اس کا تجربہ کیا ہے۔

امام خامنہ ای

6 جولائی 2018