توبہ، یعنی (خدا کی جانب) واپسی، آپ جس مقام پر بھی فائز ہوں، کمال کے جس مرتبے پر آپ پہنچ چکے ہوں، تب بھی استغفار کی ضرورت ہے۔ خداوند متعال نے اپنے نبی سے فرمایا ہے: اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجیے اور اس سے مغفرت طلب کیجیے۔ (سورۂ نصر، آیت 3) خداوند عالم نے بارہا پیغمبر سے فرمایا ہے کہ استغفار کیجیے جبکہ وہ معصوم ہیں، ان سے کبھی گناہ سرزد نہیں ہوتا لیکن ان سے بھی خدا فرماتا ہے: استغفار کیجیے۔ ہم اور آپ تو یقیناً استغفار اور توبہ کے بہت ضرورتمند ہیں۔

امام خامنہ ای

16 جنوری 1998