قرآن مجید کہتا ہے: اور اگر ان بستیوں کے باشندے ایمان لاتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان و زمین کی برکتوں کے دروازے کھول دیتے۔ (سورۂ اعراف، آيت 96) یعنی ایمان اور تقویٰ کی خاصیت صرف یہ نہیں ہے کہ لوگوں کے دلوں کو آباد کیا جائے بلکہ لوگوں کے ہاتھ اور ان کی جیبیں بھی اس کے ذریعے بھر سکتی ہیں اور انسانوں کے دسترخوان بھی طرح طرح کی نعمتوں سے سج سکتے ہیں اور ان کے بازو قوی ہوسکتے ہیں، ایمان اور تقویٰ میں یہی خاصیت پائی جاتی ہے۔

امام خامنہ ای

2 جنوری 1998