اسلامی معاشرے اور اسلامی ماحول میں کسی بھی بدگمانی کے بغیر لوگوں کے ساتھ حسن ظن سے پیش آنا چاہیے۔ روایات میں ملتا ہے کہ جس وقت حکمراں طبقہ شر و فساد پر اترا ہو تو ہر چیز کو شک کی نگاہ سے دیکھا کرو لیکن جس وقت معاشرے میں خیر و صلاح کی حکمرانی ہو تو بدگمانیاں کنارے رکھ دو اور ایک دوسرے کے سلسلے میں حسن ظن رکھو۔ ایک دوسرے کی باتوں کو بھی قبولیت کی نظروں سے دیکھا اور سنا کرو، ایک دوسرے کی برائیوں کو نہ دیکھا کرو بلکہ اچھائیوں پر نظر رکھا کرو۔ 
امام خامنہ ای
24 اکتوبر 2021