میاں بیوی کے باہمی تعاون سے مراد روحانی تعاون ہے کہ عورت، مرد کی ضرورتوں کو محسوس کرے، اس پر اخلاقی دباؤ نہ ڈالے۔ کوئی ایسا کام نہ کرے کہ اسے زندگی کے مسئلے میں دوری اور تنہائی کا احساس ہو اور وہ خدا نخواستہ غلط راہ اپنانے پر مجبور ہو۔ چنانچہ اگر شوہر کے کام کاج سے کسی حد تک گھر کے حالات متاثر ہو رہے ہوں جیسے وہ گھر کی ضروریات کو پورا نہ کر سکے تو زوجہ اس کے سامنے یہ بات نہ کہے۔ یہ باتیں بہت اہم ہیں، دوسری طرف مرد کا بھی فرض ہے کہ وہ عورت کی ضرورتوں کو محسوس کرے، اس کے احساسات کو سمجھے اور اس کے حالات کی طرف سے غفلت نہ کرے۔
امام خامنہ ای  
29 اپریل 1996