بارگاہ قدس الہی میں ناپاک دلوں کو راہ نہیں ملتی، طہارت لازم ہے۔ اگر دل نے خود کو خدا کی یاد سے، معرفت سے معطر و مزین کر لیا بلاشبہ الہی استجابت اس کو میسر ہو جائے گی۔ مجھ سے دعا مانگو، میں مستجاب کروں گا۔ (سورۂ غافر، آيت 60) کوئی بھی دعا نہیں جو مستجاب نہ ہو، قبولیت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان کی خواہش پوری ہی ہو جائے گی، ممکن ہے پوری ہوجائے یا ممکن ہے کسی سبب، مصلحت یا موجبات کے تحت پوری نہ ہو لیکن الہی استجابت یقینی ہے، الہی استجابت وہی خدا کا جواب، توجہ اور التفات ہے۔

امام خامنہ ای

9 جولائی 2000