اس پروگرام میں انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کے علاوہ شہید صدر مملکت، شہدائے خدمت اور کچھ دیگر شہداء کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ 19 مئي 2024 کو شہید صدر حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی، صوبۂ مشرقی آذربائيجان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام آل ہاشم، وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان، صوبۂ مشرقی آذربائیجان کے گورنر جناب مالک رحمتی، صدر کے سیکورٹی اسٹاف کے سربراہ سید مہدی موسوی، پائلٹ سید طاہر مصطفوی، پائلٹ محسن دریانوش اور ٹیکنکل عملے کے رکن بہروز قدیمی، دریائے ارس پر تعمیر شدہ قیز قلعہ سی ڈیم کے افتتاح کے بعد واپسی کے راستے میں ہیلی کاپٹر کے سانحے میں شہید ہو گئے تھے۔