اسلام مرد کو "قوّام" (قوی الجثہ) اور عورت کو "ریحان" (خوشبو کی طرح نازک اندام) سمجھتا ہے، یہ نہ تو عورت کی شان میں گستاخی ہے، نہ ہی مرد کی شان میں۔ ہم جس وقت (عورت کو) جنس لطیف کی زیبائی اور زندگی کی فضاؤں میں اس کے آرام و سکون کا باعث ہونے کو ترازو کے ایک پلے میں رکھتے ہیں اور ایک مدیر و منتظم کے طور پر (مرد کو) عورت کے لیے اعتماد و اعتبار کے لائق و محافظ و تکیہ گاہ کی حیثیت سے ترازو کے دوسرے پلّے میں رکھتے ہیں تو دونوں برابر نظر آتے ہیں، نہ اُس کو اِس پر ترجیح دی جاسکتی اور نہ ہی اِس کو اُس پر برتری حاصل ہے۔

امام خامنہ ای

12 مارچ 2000