بعض اوقات مرد اپنی زندگی کے کاموں میں ایک دوراہے پر پہنچ جاتا ہے کہ یا تو دنیا کا انتخاب کرے یا امانت و صداقت کی صحیح راہ کا؛ ان دو میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں بیوی، شوہر کو پہلی راہ یا دوسری راہ کی طرف کھینچ سکتی ہے۔ بالکل ایسا ہی دوسری طرف بھی ہے۔ شوہر بھی بیوی کی زندگی میں اس طرح کا اثر ڈال سکتا ہے۔ آپس میں اسی طور پر رہنے کی کوشش کیجیے۔ شوہر اور زوجہ کوشش کریں کہ خدا کی راہ میں، اسلام کی راہ میں، حقیقت کی راہ میں اور امانت و صداقت کی راہ میں، دیندار رہیں اور لغزش یا انحراف کی منزل میں ایک دوسرے کے نگہباں بنیں۔
امام خامنہ ای
11 مارچ 2001