آڈیو بک آپ مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کر سکتے ہیں:
https://islamicaonline.net/books/2171
کتاب کا تعارف:
زنداں سے پرے رنگ چمن
یہ خودنوشت سوانح حیات رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی زندگی کے پہلے نصف حصے پر محیط ہے، جو ان کے بچپن سے لے کر 1979 کے اسلامی انقلاب تک، جس نے ایران میں سلطنتی نظام کا خاتمہ کر دیا تھا، پھیلا ہوا ہے۔ یہ کتاب ان کی جدوجہد، انصاف کے لیے کوششوں اور اپنے ملک میں اسلامی نظام کی بنیاد رکھنے کی داستان بیان کرتی ہے۔ یہ ایک نوجوان عالم دین کی غیرمعمولی داستان ہے جس نے ایک ظالم حکومت کا، اپنے خطابوں، تقریروں اور انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ قید و جلاوطنی جیسی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود انھوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور آخرکار تمام مشکلات کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ یہ کتاب دنیا بھر کے ان تمام افراد کے لیے ترغیب کا ذریعہ ہے جو سماجی و سیاسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ اس کتاب میں آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی کے مختلف ادوار کو پیش کرنے والی خوبصورت تصاویر بھی شامل ہیں۔
رہبر انقلاب سے متعلق آڈیو بکس اور دیگر مواد پر آپ مندرجہ ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ سے متعلق ہے: