غفلت وہی چیز ہے کہ جس سے قرآن میں بار بار پرہیز اور گریز پر تاکید کرتے ہوئے ہم کو خبردار کیا گیا ہے۔ سورۂ انبیاء کی آیت 97 میں کہا گيا ہے: ہائے افسوس! ہم اس سے غفلت میں رہے۔ کافر قیامت میں اس طرح فریاد کریں گے: ہم پر وائے ہو، ہم غفلت میں متبلا تھے۔ یہ غفلت بہت بڑی بلا ہے لہذا نافلۂ شب سے متعلق دعاؤں میں سے ایک دعا میں یوں آیا ہے: اے خدا! ہم غفلت سے تیری بارگاہ میں پناہ مانگتے ہیں۔ یعنی غفلت، ذکر کی ضد ہے۔ قرآن بھی ذکر ہے۔ آپ جتنا زیادہ قرآن سے مانوس ہوں گے اتنا ہی زیادہ ذکر انجام پائے گا۔

امام خامنہ ای

3 مارچ 2022