کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک فریضے کی اہمیت انسان کے ایک بچے کی جان، ایک شخص کی بیوی کی جان یا ایک انسان کے ماں باپ کی جان سے بھی بالاتر ہوجاتی ہے، لہذا آپ امام حسین علیہ السلام سے عرض کرتے ہیں: "مولا! آپ پر میرے ماں باپ قربان۔" جی ہاں! ان کی چاہت کو اللہ اور اللہ کی راہ میں جہاد سے بالاتر قرار نہ دیں، ایک مقام اس طرح کا بھی ہے لیکن ان مقامات کے علاوہ دوسرے امور میں، ایک خاتون کے فرائض کا محور اس کا گھر ہے اور واقعیت بھی یہی ہے۔ گھر کا وجود بیوی کی موجودگی کے بغیر، بیوی کے کاموں کے بغیر اور بیوی کے فرائض کا احساس کیے بغیر چلنا ممکن نہیں ہے۔

امام خامنہ ای

4 جنوری 2023