عدل و انصاف صرف معیشت سے مختص نہیں ہے۔ تمام امور میں انسان کا فریضہ ہے کہ وہ خداوند عالم سے منصفانہ رویے کی درخواست کرے۔ انسان خود بھی عدل سے کام لے، اپنے قرابتداروں کے ساتھ بھی عدل و انصاف سے پیش آئے اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بھی عدل و انصاف سے کام لے۔ بعض اوقات ذمہ دار حکام کو دیکھا ہے کہ کام میں اس قدر غرق ہوجاتے ہیں کہ انھیں اپنے بیوی بچوں کی بھی یاد نہیں رہ جاتی۔ اس سے نقصانات بھی ہوتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ میں یہ بات کسی کی خوشامد میں کہہ رہا ہوں! یہ ایک ذمہ داری ہے کہ انسان اپنی بیوی، اپنے بچوں، اپنے گھر والوں اور خاندانی ڈھانچے کی حفاظت کرے۔

امام خامنہ ای

9 ستمبر 2009