خدا کے سامنے غرور، بے جا طور پر خدا سے امید باندھنے اور میدان عمل میں کوئی اچھا کام کیے بغیر خدا سے جزا طلب کرنے کے مترادف ہے۔ خدا کے سامنے غرور وہی بلا ہے جو بنی اسرائیل پر نازل ہوئی تھی۔ خداوند عالم نے اس کے بارے ہیں فرمایا ہے: اور بنی اسرائيل پر ذلت و خواری اور افلاس و ناداری مسلط ہوگئی اور وہ الہی قہر و غضب میں گرفتار ہوگئے۔ (سورۂ بقرہ، آيت 61) ہمیں چاہیے کہ خود کو، اپنے دلوں کو اور اپنی روحوں کو پاک کریں اور اپنی معنوی طہارت کی فکر کریں، یقینا اس کی راہیں کھلی ہوئی ہیں، یہی پنج وقتہ نمازیں، یہی دعا کے وسائل، یہی نوافل اور نماز شب، یہ ساری چیز تہذیب نفس کی راہیں ہیں۔
امام خامنہ ای
19 جون 2006