امام حسن مجتبی علیہ السلام فرماتے ہیں: شب جمعہ میری والدہ پوری رات جاگتی رہیں، عبادت کرتی رہیں، میں نے جب بھی ان کی آواز سنی تو دیکھا کہ وہ دوسروں کے لیے دعا کر رہی ہیں؛ صبح میں نے کہا: مادر گرامی! آپ نے دوسروں کے لیے دعا کی، اپنے لیے دعا نہیں کی؟ انھوں نے فرمایا: "میرے لال! پہلے پڑوسی، پھر گھر والے۔"