حسن بصری، جو آٹھ مشہور زاہدوں میں سے ایک ہیں اور اہلبیت سے فاصلہ بھی رکھتے ہیں، کہتے ہیں: اس امت میں فاطمہ سے زیادہ عبادت کرنے والا کوئي نہیں تھا۔ "ما کان اعبد من فاطمہ" اس جملے کے معنی یہ نہیں ہیں کہ ان کے جیسے اور ان ہی کی طرح کے کچھ لوگ موجود تھے، نہیں؛ عربی میں اس کا مطلب یہ ہے کہ پوری امت میں عبادت کے لحاظ سے ان جیسا کوئي نہیں تھا۔