مجلس سے حجۃ الاسلام و المسلمین علی علیزادہ نے خطاب کیا۔ انھوں نے قرآنی آیات اور احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے عالم خلقت میں حق و باطل کے ٹکراؤ کی تاریخ کی طرف اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انسان کی سعادت کا راستہ، حق کی راہ پر چلنا ہے، کہا کہ انسانوں کی سعادت میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کے فرزندزں کی محبت کا کردار بے نظیر ہے۔
مجلس میں جناب محمد رضا بذری نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مرثیے کچھ اشعار پڑھے اور نوحہ خوانی کی۔