یقینا باطل گروہوں کا ہدف "ایّام اللہ" پر پردہ ڈالنا یا اس طرح کے واقعات کے رنگ کو پھیکا بنا دینا ہے۔ قرآن مجید نے ایّام اللہ کی یاد کو باقی رکھنے کا حکم دیا ہے: اے رسول! اس کتاب میں مریم کا ذکر کیجیے جب وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہوکر (بیت المقدس کے) ایک مشرقی مقام پر گئیں۔ (سورۂ مریم، آیت 16) حضرت مریم کا اہم واقعہ بھلایا نہیں جانا چاہیے، اسے تاریخ میں باقی رہنا چاہیے۔ اور قرآن میں ابراہیم کا ذکر کیجیے۔ (سورۂ مریم، آیت 41) اور کتاب (قرآن) میں موسیٰ کا ذکر کیجیے۔ سورۂ مریم، آیت 51) اور ہمارے بندۂ (خاص) ایوب کو یاد کیجیے۔ (سورۂ ص، آیت 41) شاید دس سے زیادہ مقامات پر قرآن میں اس طرح آیا ہے: وَ اذکُر، وَ اذکُر (یاد کیجیے، یاد کیجیے) ... یہی قرآن کی منطق ہے۔
امام خامنہ ای
9 جنوری 2023