حسینیۂ امام خمینی میں منگل سات اکتوبر 2025 کی صبح ایران ہمدل نامی قومی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیات، شہداء کے اہل خانہ اور مزاحمتی کارکنوں نے حصہ لیا۔ ایران ہمدل کیمپین کا آغاز کورونا کے متاثرین کی مدد کی رہبر انقلاب کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ہوا تھا اور بعد میں اس کے ذریعے ایرانی قوم نے قدرتی آفات، غزہ پر اسرائيل کے حملے اور اسی طرح بارہ روز جنگ میں نقصان اٹھانے والوں کی مدد کی تھی جو بدستور جاری ہے۔