اقتصادی کرپشن متعدی بیماری ہے۔ جب ایک حصے میں کرپشن پیدا ہو جائے تو یہ سرایت کرنے لگتا ہے اور روز بروز بڑھتا جاتا ہے۔ اگر بد عنوانی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے تو وہ بڑھتی رہتی ہے۔
امام خامنہ ای
27 جون 2023
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ عدلیہ کے موقع پر اس ادارے کے سربراہ، ججوں، عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات میں اس ادارے کی ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی۔ 27 جون 2023 کو اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے کرپشن کے موضوع پر عدلیہ کی طرف سے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج منگل کی صبح عدلیہ کے سربراہ، عہدیداروں اور بعض کارکنوں سے ملاقات میں عوام کی قانونی آزادیوں کی فراہمی کو اہم بتایا اور کہا کہ آئین کے صریحی الفاظ کے مطابق عوام کو وہ تمام آزادیاں فراہم کی جانی چاہیے جن کی شرع نے اجازت دی ہے، البتہ اقتدار کے حلقے عام طور پر ان آزادیوں میں رکاوٹ ڈالتے ہیں اور عدلیہ کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
ماہ مبارک رمضان کے تیرہویں دن انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان، حکومتی نظام کے اہم عہدیداران، مختلف اداروں کے سربراہان، مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ کے اراکین) سابق سینیر عہدیدان اور سماجی و ثقافتی میدان کے کارکن منگل چار اپریل کی شام کو حسینیۂ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
4 اپریل 2023
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی عدلیہ میں گزشتہ ایک سال کے اندر انجام پانے والی اصلاحات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحات کا عمل جاری رہنے اور عدلیہ کو عوام کے محور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام ابراہیم رئیسی اور دیگر عہدیداران، جج صاحبان اور کارکنان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بده کے روز عدلیہ کے سربراہ، عہدہ داروں، ججوں، اہلکاروں اور شہدا کے بازماندگان سے ملاقات میں فرمایا کہ مطلوبہ ہدف یہ ہے کہ عوامی سطح پر عدلیہ کو مظلوموں کی پناہ گاہ کی حیثیت سے دیکھا جائے۔ آپ نے عدل و انصاف کے قیام میں عدلیہکے بنیادی اور کلیدی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ سات سال قبلکیا جانے والا مالی بد عنوانیوں کا سختی سے خاتمہ کرنے کا مطالبہ آج بھیبرقرار ہے۔