قوانین کی پابندی اور اخوت، مروت، لالچ سے دوری، دوسروں کے حقوق کو پامال نہ کرنا اور وقت کا خیال رکھنا – چاہے اپنا وقت ہو یا دوسروں کا – ٹریفک کے قانونوں کی پابندی، مالی اور تجارتی مسائل وغیرہ کی پابندی، ڈسپلن کے مصادیق میں سے ہے۔ ڈسپلن کا ایک اہم مصداق یہ ہے کہ معاشرے میں ہماری کارکردگي اور ان فکری و عقیدتی بنیادوں اور عقائد کے درمیان ہماہنگي ہو جن پر معاشرہ عقیدہ رکھتا ہے۔ کوئی چیز ہو لیکن وہ رویے، جو ان ہی اصولوں اور عقائد کی بنیاد پر تشکیل پائيں اور سماج کے عمومی اقدار کو وجود میں لائیں، ان عقائد، افکار اور فکری بنیادوں کے مطابق نہ ہوں، اس طرح کی چیز عمومی دوگانگی اور منافقت کو وجود میں لاتی ہے اور بہت خطرناک ہے۔

امام خامنہ ای

22/11/2002