آپ عزیز جوان، قرآن مجید سے انس اور قرآن مجید میں غور و فکر کو روز بروز بڑھاتے رہیے، قرآن کریم کی تلاوت کو فراموش نہ کیجیے، قرآن مجید میں غور و فکر کو نہ بھولیے ... جب ہم قرآن کے سامنے بیٹھیں، اس سے بہرہ مند ہونے کے بعد اٹھیں تو ہماری ہدایت میں اضافہ ہو چکا ہو، ہمارے دلوں کے اندھیرے کم ہو چکے ہوں، ہماری معرفت میں اضافہ ہو، حقیقی معارف سے ہماری انسیت بڑھے۔ خداوند عالم سے ہم زیادہ قریب ہو جائيں، عبادت کے سلسلے میں ہمارے اشتیاق میں اضافہ ہو ... ہم قرآن مجید کی طرف بڑھنا جاری رکھیں۔ میرے عزیزو! ایرانی جوانو! مومن جوانو! انقلابی جوانو! قرآن مجید سے اپنی آشنائي، قرآن سے اپنے انس اور قرآن مجید سے اپنے استفادے کو روز بروز بڑھاتے رہیے، یہ آپ کی قوت کا موجب ہے، یہ آپ کی طاقت کا سبب ہے، یہ آپ کی عزت کا باعث ہے۔

امام خامنہ ای

17/5/2018