میں آپ عزیزوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ صحیفۂ سجادیہ سے انسیت حاصل کیجیے، صحیفۂ سجادیہ کی پانچویں دعا کو بار بار پڑھیے ... صحیفۂ سجادیہ کی سبھی دعائیں اسی طرح کی ہیں۔ جہاں وہ ہمیں موت کی یاد دلاتی ہیں، جہاں وہ ہمیں لغزشوں سے روکتی ہیں، جہاں وہ ہمارے سامنے خدائي انتظام، پیغمبر اور ان کے اصحاب سے لے کر فرشتوں تک کی عظمت و معنویت کو بیان کرتی ہیں، یہ سب ہماری تقویت کے لیے ہے۔ ہر میدان میں اندرونی طاقت و قوت ہمارے لیے فیصلہ کن ہے۔ اگر ہماری اندرونی ساخت – چاہے وہ ہم خود ہوں، چاہے ہمارا اندرونی فکری و روحانی پہلو ہو یا پھر ہمارے معاشرے کا اندرونی ڈھانچہ ہو – مضبوط ہو تو پھر کوئي بھی چیز اس کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکتی۔

امام خامنہ ای

28/12/2011