ان جوانوں کی روحیں اور ان کے نفوس ہر اس چیز کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جو ان کے نفس میں داخل ہو جائے۔ جوانوں کا نفس، اس شفاف آئينے کی طرح ہے جو اپنی اصل فطرت سے دور نہیں ہوا ہے اور اس میں ہر چیز منقش ہو جاتی ہے۔ اگر استاد ایسا ہو کہ نور کی دعوت دے، بھلائي کی دعوت دے، اسلام کی دعوت دے، اچھے اخلاق کی دعوت دے، انسانی اقدار کی دعوت دے، وہ اقدار جو خدا کی نظر میں اقدار ہیں، اگر استاد یہ کام کرے، تو اس کا کام انبیاء جیسا ہے، جس طرح سے انبیاء، لوگوں کو اندھیرے سے نور کی طرف لے آتے تھے، یہ استاد بھی بچوں کو اندھیروں سے نور میں لے آتا ہے۔ یہ وہی کام ہے، جو انبیاء کا کام تھا ...  اسلامی جہموریہ کو تربیت اور تزکیے کی ضرورت ہے، ہماری قوم کے تمام طبقوں کو اور تمام اقوام کو تربیت اور تزکیے کی ضرورت ہے، ان تعلیمات کی ضرورت ہے جو انبیاء کی طرف سے آئي ہیں۔

امام خمینی

18/9/1959