رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کے موقع پر بہت سے واقعات رونما ہوئے۔ بڑے ہی نادر واقعات ہماری روایات میں بھی اور اہلسنت کی روایتوں میں بھی نقل ہوئے ہیں، منجملہ طاق کسری  کا ٹوٹ جانا اور اس قصر کے چودہ کنگوروں کا گر جانا اور فارس کے آتشکدہ کا خاموش ہو جانا نیز بتوں کا منہ کے بل زمین پر گر جانا، چنانچہ طاق کسری کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ شاید اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ اس عظیم پیغمبر کے زمانے میں طاق ظلم،  ظلم کے تمام طاق خصوصا طاق کسری منہدم ہو گیا۔ کیونکہ اس وقت یہ طاق کسری انوشیرواں کے ظلم کا مرکز تھا۔ 

امام خمینی 

10 دسمبر 1985

 

bqwl-mm-khmyny.jpg