سامراجی پروپیگنڈہ مشینری اور جو لوگ سامراج کے پٹھو ہیں وہ مسلمانوں کے لئے سیاست میں مداخلت جائز نہیں سمجھتے جبکہ رسول اللہ نے سیاست کی بنیاد دیانت اور دینداری پر رکھی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) نے حکومت تشکیل دی اور سیاست کے مراکز تشکیل دیئے۔ وہ سیاست جو صدر اسلام میں تھی، ایک عالمی سیاست تھی۔ رسول خدا، اسلامی سیاست کی طرف لوگوں کو دعوت دیا کرتے تھے اور (اسی بنیاد پر) آپ نے حکومت تشکیل دی تھی۔ یہ سامراجی پروپیگنڈہ مشینری، اسلام کی بیخ کنی میں مصروف ہے اور اسلام کے پیکر کو، اس میں پائی جانے والی اصل تعلیمات سے، عاری کر دنیا چاہتے ہیں۔ صدر اسلام میں سیاسی مسائل، مساجد میں ان لوگوں کے ذریعے، جو امام جمعہ ہوتے تھے، حل کئے جاتے تھے اور جنگ کے منصوبے اسی (مسجد) میں تیار کئے جاتے تھے۔

امام خمینی

02 جنوری 1983

 

bqwl-mm-khmyny-4.jpg