ہمارا اخلاق، اسلامی اخلاق ہونا چاہیے: انکساری ہونی چاہیے، ہم میں عفو و درگزر ہونی چاہیے - یہ اسلامی اخلاق ہے - ذاتی مسائل میں نرمی سے کام لینا چاہیے۔ عمومی مسائل میں اور عوام کے حقوق، عمومی حقوق اور دوسروں کے حقوق سے متعلق مسائل میں نہیں، وہاں تساہلی جائز نہیں ہے لیکن ذاتی مسائل میں تساہلی سے کام لینا چاہیے، سختی نہیں کرنی چاہیے؛ نیکی، جھوٹ سے پرہیز، تہمت سے پرہیز، کسی مومن سے بدگمانی سے پرہیز، مومنین کے سلسلے میں عفو و درگزر۔ صحیفۂ سجادیہ میں اسی مضمون کی ایک دعا ہے کہ پرورگار! جس نے بھی مجھ پر ظلم کیا ہے، مجھ پر الزام تراشی کی، برا کام کیا اور اس کی گردن پر میرا حق ہے، میں نے اسے معاف کر دیا؛ یہ صحیفۂ سجادیہ میں امام زین العابدین علیہ السلام کی دعا ہے۔ (اسلامی اخلاق) یہی سب تو ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

امام خامنہ ای

24/10/2021