اچھی فیملی کا مطلب یہ ہے کہ شوہر اور زوجہ ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں، وفادار رہیں، ان کے درمیان اپنائيت رہے، ایک دوسرے سے محبت کریں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، ایک دوسرے کی مصلحتوں کی عزت کریں اور انھیں اہم سمجھیں، یہ سب سے پہلا مرحلہ ہے۔ اس کے بعد اس فیملی میں جو بچہ پیدا ہوتا ہے، اس کے تعلق سے اپنی ذمہ داری محسوس کریں، اس کی مادی اور روحانی لحاظ سے صحیح پرورش کر کے اسے بڑا کریں۔ اس طرح کی فیملی کسی ملک میں تمام حقیقی اصلاحات کی بنیاد ہوتی ہے کیونکہ انسان، اس طرح کے اچھے گھرانوں میں پرورش پاتے ہیں، اچھی خصوصیات کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں۔ شجاعت کے ساتھ، محبت کے احساس کے ساتھ، جرات کے ساتھ، فیصلہ کرنے کی ہمت کے ساتھ، بدخواہی نہیں بلکہ خیر خواہی کے جذبے کے ساتھ، شرافت کے ساتھ۔ تو جب سماج کے لوگوں میں یہ خصوصیات ہوں گي  تو ایسا سماج کبھی بھی ناکامی سے دوچار نہیں ہوگا۔

امام خامنہ ای
3/12/1998