مائيں، قومی تشخص کے عناصر کو منتقل کرنے کا ذریعہ ہیں، قومی تشخص بہت اہم چیز ہے۔ مطلب یہ کہ ایک قوم کا تشخص، ایک قوم کی شخصیت پہلے مرحلے میں ماؤں کے ذریعے منتقل ہوتی ہے، زبان، عادتیں، آداب، روایات، اچھا اخلاق، اچھی عادتیں، یہ سب پہلے مرحلے میں ماں کے ذریعے منتقل ہوتی ہیں۔ باپ بھی مؤثر ہے لیکن ماں سے بہت کم، ماں کا اثر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ دلوں میں ایمان کے بیج بونے والی مائیں ہیں جو بچے کو مومن بناتی ہیں۔ 'ایمان' کوئي سبق نہیں ہے کہ انسان کسی کو پڑھا دے اور وہ سیکھ لے، ایمان اگایا جاتا ہے، ایک روحانی نشو و نما ہے جس کے لیے بیج بونا ضروری ہے، یہ بیج ماں بوتی ہے، یہ کام مائيں کرتی ہی۔
امام خامنہ ای
2023/01/04