ہمیں اپنے آپ کو پاکیزہ بنانے اور اپنی تطہیر کرنے کی کوشش کرنا چاہیے، بغیر باطنی طہارت کے اعلی مدارج طے نہیں کیے جا سکتے ... باطنی  طہارت، تقوی کے ساتھ ہوتی ہے، پرہیزگاری کے ساتھ ہوتی ہے، نگرانی سے ہوتی ہے، لگاتار اپنی نگرانی، اپنے اوپر نظر  رکھنے سے ہوتی ہے۔ انسان سے غلطیاں اور خطائيں سرزد ہو ہی جاتی ہیں اور ممکن ہے کہ ہم پر کچھ سیاہ داغ لگ جائيں لیکن ان سیاہ داغوں کو مٹانے کا راستہ بھی خدا نے ہمیں دکھایا ہے، سکھایا ہے: توبہ، استغفار۔ ہم استغفار کریں، استغفار کا مطلب معذرت چاہنا، معافی مانگنا، "استغفر اللہ" کا مطلب یہ ہے کہ اے خدا! میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں، معذرت چاہتا ہوں۔ ہم حقیقت میں اور دل کی گہرائي سے خداوند عالم سے معافی مانگيں، یہ استغفار ہے، یہ اس سیاہ داغ اور کالے دھبے کو مٹا دیتا ہے۔

امام خامنہ ای
2016/3/30