کوشش کیجئے ان ایام میں جو بعثت سے شروع ہوئے ہیں غور و فکر کریں کہ بعثت کس لئے ہوئی؟ بعثت کا مقصد کیا رہا ہے، اور اگر کسی نے بعثت کے ہدف و مقصد کی خلاف ورزی کی تو کیا ہوگا، بعثت کا مقصد نفوس کی پاکیزگی اور دلوں کی طہارت ہے اور دلوں کی طہارت اس میں ہے کہ خودغرضیاں درمیان سے ختم ہوں، خودبینیاں درمیان سے ناپید ہوجائیں، کرسی کی لڑائیاں درمیان سے مٹ جائیں، دنیا کی ہوس درمیان سے ختم ہوجائے، اور ان سب کی جگہ خدائے تبارک و تعالئ اور خدا پرستی کا جذبہ جایگزین ہو جائے، بعثت کا مقصد یہ ہے کہ خدا کی حکومت انسان کے دلوں پر حکومت کرے تا کہ انسانی معاشروں پر بھی اس کی حکومت ہو جب تک بالا اور اعلی سطح پر طہارت نہ آئے گی اور بالا سطح پرپاکیزگی پیدا نہ ہوگی یہ مملکت اور جو دوسرے تمام ممالک ہیں ان کی اصلاح نہیں ہو سکے گی، وہ لوگ جو انقلاب کو فائدہ مند سمجھتے ہیں اور اس انقلاب کی پشتپناہی کرتے ہیں اور اس انقلاب کو عوامی انقلاب جانتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ انقلاب اپنے مقاصد میں کامیاب ہو انھیں کسی بھی قیمت پر کیوں نہ ہو ملک میں امن و سکون قائم کرنا ہوگا۔

01/جون/1987