یہ اخلاق ایک دستورالعمل کے عنوان سے ہمیشہ ہم کو پیس نظر رکھنا چاہئے، اخلاق اسلامی سے کام لیں، تواضع اپنا شعار بنائیں، درگزر کرنا سیکھیں، یہ سب اخلاق اسلامی ہے، ذاتی مسائل میں مدارات اور سہل انگاری اپنائیں، عوامی مسائل میں اور جو کچھ عوام الناس کے حقوق، لوگوں کے حقوق یا دوسروں کے حقوق سے تعلق رکھتا ہے اس میں نہیں، یہاں سہل انگاری جائز نہیں ہے، لیکن ذاتی مسائل میں مدارات سے کام لینا چاہئے سہل انگاری سے کام لیں، حسن سلوک سے کا مظاہرہ کریں، جھوٹ نہ بولیں، تہمت نہ لگائیں، بدگمانی سے دور رہیں خصوصا مومن کے لئے اچھا سوچیں، اور مومنین کے سلسلے میں درگزر سے کام لیا کریں، صحیفہ سجادیہ کی دعاؤں میں سےایک دعا (دعا نمبر ۳۹) میں دعا کا ایک اہم مضمون یہی ہے کہ خدایا! جس کسی نے بھی مجھ پرظلم کیا ہے، مجھ سے متعلق کوئی ناروا بات کی ہے یا مخالفت میں کوئی کام کیا ہے اور میں اس کی گردن پر کوئی حق رکھتا ہوں ، میں اس کو معاف کرتا ہوں یہ صحیفۂ سجادیہ میں امام زین العابدین علیہ السلام کی دعا ہے، یہی سب کچھ فرمایا ہے، ہم کو اپنے فرائض پر عمل کرنا چاہئے۔

امام خامنہ ای
24/  اکتوبر/ 2021