تغیر اور حالات میں اچھا بدلاؤ یہ ہے کہ ان شاء اللہ ہم اس نئے سال میں روحانی تبدیلیاں پیدا کریں، یعنی واقعی طور پر ایمان میں بلندی اور تبدیلی آئے اور وہ اس بات میں ہے کہ جس طرح انبیاء علیہم السلام کی سیرت اول سے آخر تک رہی ہے کہ ان کی جنگ اور صلح خدا کے لئے رہی ہے، کسی نبی نے جنگ نہیں کی مگر خدا کے لئے اور صلح نہیں کی مگر خدا کے لئے ... ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری ملت اس نئے سال کے دوران اس طرح کام کرے کہ جو انبیاء کی سیرت رہی ہے، اس طرح کے عمل انجام دے کہ اولیاء کی سیرت رہی ہے، اہم یہ ہے کہ نفسانی خواہشات ختم ہوجائیں، انسان پوری عمر اس ہوائے نفس میں مبتلا رہتا ہے جس سے (نجات کے لئے) اسے ریاضت کی ضرورت ہے۔
امام خمینی
21/مارچ/1989