وہ چیز جس کا مستقبل ہے، وہ قرآن ہے، وہ اسلام ہے، وہ آپ مومن جوان ہیں، وہ جو مستقبل کے مالک ہیں، آپ جوانان مومن ہیں، ’’ وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّہِ قِيلًا ‘‘)  اور اللہ سے بڑھ کر کون بات کا سچا ہے)۔ (سورہ نساء آیت نمبر ۱۲۲) کون خدا سے زیادہ سچا ہے؟ کون خدا سے زیادہ مستقبل کا علم رکھتا ہے؟ اور خداوند متعال نے فرمایا ہے کہ مستقبل مومنین۔۔۔، صالحین۔۔۔ اور اللہ کی راہ میں جد و جہد کرنے والے مجاہدین سے تعلق رکھتا ہے، اگر کوئی وسوسے اور شک و شبہہ میں بھی مبتلا ہو جائے۔ الہی وعدے بھی اس کے دل کو اطمینان و سکون نہ دے سکیں تو تجربات کو دیکھ کر دلوں میں سکون پیدا ہو جانا چاہئے، ملت ایران نے ایمانی قوت، جہاد و استقامت کے ذریعے اور قربانیاں دے کر اس (پہلوی) حکومت کا تمام عالمی پشتپناہیوں کے باوجود جو اسے حاصل تھیں خاتمہ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اس کی جگہ وہ چیز قائم کی کہ دنیا کی بڑی طاقتیں جسے ہرگز برداشت نہیں کر پا رہی ہیں، یعنی یہ اسلامی جمہوری نظام، ایک تجربہ تو یہ ہے۔ اس سے بہتر تجربہ اور کیا چاہئے؟! ’’ وَ لا تَھِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا واَنْتُمُ الاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ‘‘  (اے مسلمانو! کمزوری نہ دکھاؤ اور غمگین نہ ہو اگر تم مومن ہو تو تم ہی غالب و برتر ہوگے۔ ( (سورہ آل عمران آیت نمبر ۱۳۹) ایمان اگر حاصل ہوجائے، آپ بالا و برتر ہیں، ایمان کی راہ میں قوی و توانا رہئے، ثابت قدمی سے کھڑے رہئے۔

امام خامنہ ای

24/مئی/2017